سجدہ گاہ
معنی
١ - سجدہ کرنے کی جگہ، پیشانی ٹیکنے کا مقام۔ یہ ہے شان آستانہ کہ ہے سجدہ گاہ عالم یہ فضائے دل کی وسعت کہ وہ آستاں یہیں ہے ( ١٩٢٩ء، نقوش مانی، ١٣٨ ) ٢ - خاک کربلا یا لکڑی کی گول ٹکیہ جس پر شیعہ نماز کے وقت سجدہ کرتے ہیں۔ "سجدہ بجا لانے سے قاصر ہو تو. سجدہ گاہ کو پیشانی سے قریب کر کے اس پر سجدہ کرے۔" ( ١٩٦٢ء، تحفتہ العوام کامل جدید، ١٢٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سجدہ' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'گاہ' بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦١٤ء سے "بھوگ بل" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - خاک کربلا یا لکڑی کی گول ٹکیہ جس پر شیعہ نماز کے وقت سجدہ کرتے ہیں۔ "سجدہ بجا لانے سے قاصر ہو تو. سجدہ گاہ کو پیشانی سے قریب کر کے اس پر سجدہ کرے۔" ( ١٩٦٢ء، تحفتہ العوام کامل جدید، ١٢٥ )